جہان قلم کے کئی مقاصد میں ایک اہم مقصد خوبصورت اعلی معیار کے اردو و قرآنی فونٹس کی تیاری و فراہمی بھی ہے۔ اور اسی مقصد کی راہ میں ایک سنگ میل یہ فونٹ کیٹیلاگ بھی ہے جہاں بے شمار اردو فونٹس کا ذخیرہ کیا گیا ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ فونٹس کے انتخاب اور دستیابی کے عمل کو سہل ترین بنا دیا جائے۔ ہم اس مقصد میں کس حد تک کامیاب ہوئے ہیں اس کا فیصلہ تو احباب ہی بہتر کر سکتے ہیں۔ ہمیں آپ کی آرا کا انتظار رہے گا۔
نوٹ: کیٹیلاگنگ کی نیت سے ہم نے کئی ایسے فونٹ کا اندراج بھی کر رکھا ہے جو پبلک ڈومین میں نہیں ہیں۔ لہٰذا کوئی بھی فونٹ ڈاؤنلوڈ کرنے سے قبل یہ بات یقینی بنا لیں کہ آپ کو اس فانٹ کے استعمال کا جائز اختیار حاصل ہے۔
تقویت یافتہ: جمیل خط نما (جمیل فونٹ شوکیس)